Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
25اگست1997
موجودہ زمانہ کی یونیورسٹی گرما ایک علمی شہر میں ہے۔ ان علمی شہروں کی ایک ممتاز صفت یہ ہے کہ وہاں کے باشندے پر مذہب سے تعلق رکھنے والے ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی اگر ایک طرف علم کا شیر ہوتی ہے تو دوسری طرف وہ گویا مختلف مذاہب کا مشترک سماج بھی ہوتی ہے۔ اس صورت حال نے اہل اسلام کو یہ قیمتی موقع دے دیا ہے کہ وہ یونیورسٹی کے نظام میں شریک ہو کر وہاں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور اس کے ساتھ اس کو اسلام کے تعارف کا ایک علمی میدان بنادیں۔
تاہم اسلام کے دعوت و تعارف کا یہ بدقیمتی میدان صرف اس وقت قابل استعمال ہوسکتا ہے جبکہ اس سے وابستہ اہل اسلام اپنے آپ کو علمی حیثیت سے اتنا اوپر اٹھائیں کہ وہ لوگوں کی نظریں قابل لحاظ بن گئے ہوں۔ ان کو یہ علمی وقار حاصل ہوجائے کہ لوگ ان کی بات کو پڑھنے اور سننے کے قابل سمجھنے لگیں۔