Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23اپریل1997
ٹائمس آف انڈیا ہر دن اپنے ایڈیٹوریل کے اوپر ایک قول نقل کرتا ہے۔ آج (23اپریل)کے شمارہ میں اس نے ڈگلس مک آرتھر (Douglas Macarthur)کا یہ قول نقل کیا ہے کہ زندگی میں کسی کے لیے کوئی تحفظ نہیں۔ صرف مواقع ہیں:
There is no security in this life. There is only opportunity.
اس قول کا مطلب یہ ہے کہ اس دنیا میں کسی کے لیے بھی محفوظ مفادات نہیں۔ جو چیز ہے وہ صرف مواقع ہیں۔ آدمی کو چاہیے کہ وہ تحفظ کے حصول کے لیے بے فائدہ کوشش نہ کرے بلکہ مواقع کو دریافت کرکے انہیں استعمال کرے۔ یہی اس دنیا میں کامیابی کا واحد راز ہے۔