Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
8جنوری1997
جسم کی زندگی اس میں ہے کہ اس کو ہردن تازہ خوراک ملے۔ تازہ خوراک کی مسلسل سپلائی کے بغیر جسم اپنی طاقت کو برقرار نہیں رکھ سکتا۔ روح کی زندگی کا معاملہ بھی یہی ہے۔ روح کو بھی زندہ رہنے کے لیے مسلسل تازہ خوراک درکار ہوتی ہے۔ روح کی خوراک معرفت ہے۔ روح کی زندگی کے لیے ضروری ہے کہ ہر دن اس کو نیا شعور ملے۔ ہر دن اس کو نئی دریافت ملے۔ ہر دن وہ نئی حقیقت کا تجربہ کرے۔