Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18جون1997
جناب عبدالرحیم صاحب (دمشق) سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ موجودہ دنیا میں وہ تمام نعمتیں موجود ہیں جو آخرت میں جنت کے اندر ملنے والی ہیں۔ فرق یہ ہے کہ یہاں یہ چیزیں حزن اور خوف کے ساتھ ہیں اور آخرت میں وہ حزن اور خوف کے بغیر ملیں گی۔ پھر میں نے کہا کہ اس دنیا میں اللہ تعالیٰ نے ہم کو جنت کے ذائقہ سے متعارف کرایا مگر اس کو پوری طرح کھانے کی اجازت نہ دی۔ یہاں اس نے ہمیں جنت کی جھلک دکھائی مگر اس میں داخل نہیں کیا: فی ھذہ الدنیا عرفنا بطعم الجنۃ، ولکنہ لم یطعمنا منہا، وارانا اپاہا، ولکنہ لم یدخلنا فیہا۔