Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
28اپریل1997
قرآن میں جارحیت کرنے والوں کے بارے میں ارشاد ہوا ہے کہ: وھم بدؤکم اول مرۃ (التوبہ13)اس آیت کی تفسیر کے تحت کہا گیا ہے کہ البادی لظلم۔ یعنی شروع کرنے والا زیادہ ظالم ہے۔ ایک حدیث بھی اس مفہوم میں آئی ہے۔ اس کے الفاظ یہ ہیں۔ المبدئی ھو المحیطی۔ یعنی شروع کرنے والا ہی خطا کار ہے۔ انسانی سماج میں نزاع کا پیدا ہونا یقینی ہے۔
ایسی صورت حال میں مومن کی روش کیا ہونی چاہیے۔ مومن کی روش یہ ہونی چاہیے کہ وہ کسی بھی حال میں اپنی طرف سے جارحیت نہ کرے۔ اگر اس نے جارحیت کا آغاز کردیا تو وہ قصور وار لڑے گا اور اگر جارحیت کا آغاز فریق ثانی کی طرف سے ہو تو اسلامی انصاف کی نظر میں فریق ثانی قصوروار قرار پائے گا۔