Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
دخل الناس فی الاسلام فلم یہق احدبہ طعم (حیات الصحابہ 1 /159)
یعنی تمام اچھے لوگ اسلام میں داخل ہوگئے ۔ اب کوئی باذوق آدمی اپنے یہاں باقی نہیں رہا۔
موجودہ زمانہ میں معاملہ اس کے برعکس ہے۔ اب حالت یہ ہے کہ تمام ذہین اور اونچے افراد بھاگ بھاگ کر غیرمذہبی اور مادی اداروں میں چلے گئے۔ مذہبی یا اسلامی حلقوں میں اب ایسا کوئی آدمی نہیں ملتا جس سے بات کی جائے۔