Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
28جنوری1997
میں ریڈیو سن رہا تھا۔ بی بی سی لندن کے ایک نشریہ میں جو باتیں بتائی گئیں ان میں سے ایک یہ تھی کہ خلیج کی جنگ (1991)میں عربوں نے دوسوبلین ڈالر خرچ کئے۔ میں نے سوچا کہ یہ رقم اتنی زیادہ ہے کہ اگ وہ اس دوسوبلین ڈالر کو تعمیری کام میں خرچ کرتے تو اس کے ذریعہ دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ، دنیا کا سب سے بڑا اشاعتی ادارہ، دنیا کا سب سے بڑا اسلامی مرکز یا اس طرح کا اور کوئی عظیم کام ہوسکتا تھا۔ کیسی عجیب بات ہے کہ انسان تخریبی کام میں بہت آسانی سے اپنی دولت ضائع کردیتا ہے۔ مگر وہ تعمیری کام تک خرچ کرنے کے لیے بخیل بن جاتا ہے۔