Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
7اپریل1997
انگریزی روزنامہ پانئیر کے دفتر میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہندو شریک ہوئے۔ ان کی دعوت پر مجھے بھی شرکت کا موقع ملا۔ اس کا موضوع تھا:Could Gandhi have succeeded today?
اس موقع پر ہر ایک نے مہاتما گاندھی کی تعریف کی۔ میں واحد شخص تھا جس نے گاندھی پر تنقید کی اور کہا کہ گاندھی کے کام کاreassessmentکیا جانا چاہیے۔ اس میٹنگ کی پوری کارروائی مکمل طور پر پانئیر کے شمارہ26جنوری1997میں پورے تین صفحہ میں چھپی۔ میری بات کا خلاصہ یہ تھا کہ گاندھی ہندوستان میں جو تبدیلی لائے وہ ایک Completeتبدیلی تھی نہ کہ حقیقۃً ریولیوشن۔ میری بات کو اخبار نے اپنی سرخی میں ان الفاظ میں نمایاں کیا: