Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
30جنوری1997
ڈاکٹر شمس اللہ خان ہندوستان کی وزارت صحت میں ہیں۔ انہوں نے ایک گفتگو کے دوران کہا کہ میں اسلام کے شریک اصول پر شدت کے ساتھ عمل کرتا ہوں اور وہ ہے۔ میرے کو براکہنا۔ میں برائی کو دیکھ کر چپ نہیں رہ سکتا۔ اگرچہ میں اپنی زندگی میں بار بار اس کی دیگر قیمت اداکرتا رہا ہوں۔
میں نے کہا کہ یہ اسلام نہیں ہے۔ اسلام میں اگر بولنا ہے تو اسلام میں چپ رہنا بھی ہے۔ اس طرح کے معاملہ میں اصل دیکھنے کی چیز رزلٹ ہے۔ برائی پر بولنا صرف اس وقت ہے جب کہ اس کا کوئی مثبت نتیجہ نکلنے والا ہو ورنہ آدمی کو چپ رہنا چاہیے۔ اس سلسلہ میں میں نے سنت رسول سے بہت سی مثالیں بتائیں۔ وہ مطمئن ہوگئے اور کہا کہ آج میری ایک بہت بڑی بھول ختم ہوگئی۔