Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23مئی1997
ابن حجر نے الطبی کا ایک قول ان الفاظ میں نقل کیا: الصبر جامع لمکارم الاخلاق (صبر مکارم اخلاق کا جامع ہے) فتح الباری11۔ صفحہ311۔
یہ دنیا امتحان کی دنیا ہے اس لیے وہ فتنوں سے بھری ہوئی ہے۔ کامیاب وہ ہے جو فتنوں میں الجھے بغیر اپنا سفر جاری رکھ سکے۔ اس کامیاب سفر کا واحد علاج صبر ہے۔ جو آدمی صبر نہ کرسکے وہ فتنوں کی اس دنیا میں اپنا مثبت سفر بھی کامیابی کے ساتھ جاری نہیں رکھ سکتا۔