Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4اگست1997
ایک گفتگو کے دوران میں نے کہا کہ کوئی شخص جب میرے ساتھ براسلوک کرتا ہے تو میں نہ صرف اس کو نظرانداز کرتاہوں بلکہ اپنے دل میں بھی اس کی شکایت نہیں رکھتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلام میں سب سے بڑی عبادت شکر ہے اور شکایتی نفسیات جذبہ شکر کے لیے کٹوتی (Erosion)کی حیثیت رکھتی ہے۔ شکر کے احساس کو مسلسل طور پر اپنے اندرباقی رکھنے کا راز صرف ایک ہے اور وہ ہے۔ نہ ملے ہوئے سے نظرکو ہٹانا اور ملے ہوئے پر نظر کو جمائے رکھنا۔