Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22جولائی1997
مولانا وارث مظہری قاسمی سے میں نے کہا کہ دجال کے قتل سے مراد کسی شخص کا قتل نہیں ہے بلکہ ایک عظیم فتنہ کا قتل ہے۔ میرے نزدیک دجال سے مراد اسلام کی وہ نام نہاد انقلابی تفسیر ہے جس نے ساری دنیا میں اسلام کو قتلی اسلام بنادیا اور جس کو غلط طورپر جہادی اسلام کہا جاتا ہے۔ دجال کا قتل یہ ہے کہ اس قتال اسلام کا خاتمہ ہو اور دعوتی اسلام کو قائم کیا جائے۔ میں نے کہا کہ آج کل ہر جگہ لوگ دعوت کی بولی بولنے لگے ہیں۔ لوگ قتال کے بجائے امن کی باتیں کررہے ہیں۔یہی دجال کا قتل ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اسی دجالی فتنہ کا زور اب ٹوٹ چکا ہے۔ اور دعوتی اسلام پوری طاقت سے رکھ رہا ہے۔ انشاء اللہ موجودہ صدی کے خاتمہ تک یہ دجالی نظریہ مکمل طور پر ختم ہوچکا ہوگا اور آج کل مہدی کا آغاز اس حال میں ہوگا کہ ہر جگہ صرف دعوتی اسلام کا چرچا سنائی دے گا۔