Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12فروری1997
میرے تحریری منصوبوں میں سے ایک منصوبہ یہ ہے کہ میں صحیح سوچ (Right thinking)پر ایک کتاب لکھوں۔ موجودہ زمانہ میں میرے نزدیک سب سے زیادہ جس چیز کی کمی ہے وہ یہی ہے۔ پڑھے لکھے لوگ بھی یہ نہیں جانتے کہ صحیح طرز فکر کیا ہے۔ مثال کے طور پر اکثر حالات میں وہ غلط فیصلے صرف اس لیے کرتے ہیں کہ وہ ایک چیز اور دوسری چیز میںفرق نہیں جانتے۔