Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6نومبر1997
نئی دہلی کے سہ روزہ دعوت16ستمبر1997میں امیر جماعت اسلامی ہند مولانا سراج الحسن صاحب کا انٹریوچھپا ہے۔ یہ انٹرویو جناب برونو رحمانی نے لیا تھا۔ انٹرویور نے ایک سوال کے دوران کہا۔گذشتہ چند برسوں کے دوران بعض علماء اور اہل فکر کے اندر دعوت میں کی ضرورت اور اہمیت کا احسا س اجاگر ہوا ہے۔ مگر وہ اپنے اپنے طور پر انفرادی حیثیت میں یا چند ہم خیال افراد کو لے کر یہ کام کررہے ہیں۔ دوسروں اداروں یا تنظیموں کے ساتھ چلنا پسند نہیں کرتے (صفحہ1)۔
انٹرویور نے یہ شکایت تو کی کہ یہ لوگ جماعت کے ساتھ وابستہ ہوکر کام نہیں کررہے ہیں۔ مگر یہاں ایک اور اس سے بھی زیادہ اہم سوال یہ ہے کہ یہ دعوتی ذہن کس طرح پیدا ہوا ہندوستان کے مسلمانوں میں لمبی مدت سے غیر مسلموں کے بارے میں ایک ہی ذہن پایا جاتا تھا۔ اور وہ حریف اور رقیب سمجھ کر ان سے ٹکراؤ کرنے کا ذہن تھا پھر یہ برعکس ذہن کیسے پیدا ہوا کہ یہ لوگ غیر مسلموں کو مدعو کی نظر سے دیکھیں اور ان کو دعوت اسلامی کافی طب بنائیں۔
یہ نیا ذہن بلا شبہ الرسالہ مشن کی دین ہے یہ صرف الرسالہ مشن ہے جس نے پچھلے پچیس سالہ کوشش کے بعد لوگوں کے منفی ذہن کو بدلہ اور ان کے اندر مثبت قسم کا دعوتی طرز فکر پیدا کیا۔