Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم مئی1997
حدیث میں ہے کہ اونٹ بہت ہوتے ہیں مگر کام کا اونٹ کوئی ایک ہی ہوتا ہے (اوکما قال) یہ تمثیل کی زبان میں انسان کی کہانی ہے۔ اچھا اونٹ وہ ہے جو اپنے آپ درست چال چلے اور جس کے لیے زبان کا صرف اشارہ کافی ہو۔ اس طرح اعلیٰ انسان وہ ہے جو اعلیٰ انسانی اوصاف کا حامل ہو۔ جو اپنے آپ صحیح رویہ پر قائم رہے۔ جو کسی بھی حال میں اپنے انسانی اوصاف کو نہ کھوئے۔ جو غصہ اور خوش دونوں حالت میں اعتدال پر قائم رہے۔ ایسا انسان تمام قیمتی چیزوں سے زیادہ قیمتی ہے۔