Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
31اگست1997
قدیم زمانہ مذہبی جبر کا زمانہ تھا۔ موجودہ زمانہ مذہبی آزادی کا زمانہ ہے۔ زمانہ کی اس تبدیلی نے اسلام کے داعیوں کے لیے تاریخ میں پہلی بار یہ مواقع کھول دئے ہیں کہ وہ اسلام کی دعوت کے کام کو کامل آزادی کے ماحول میں انجام دیں جس کو قدیم زمانہ میں صرف پابندی کے ماحول میں انجام دینا ہوتا تھا۔ آج وہ سیاسی طاقت کی طرف سے کسی رکاوٹ کا اندیشہ کئے بعیر وہ دین توحید کا اعلان کرسکتے ہیں۔
تاہم ان پر حق کے ساتھ کچھ ذمہ داریاں بھی ہوتی ہیں۔ چنانچہ مذہبی آزادی کے ساتھ بھی کچھ ذمہ داریاں شامل ہیں۔ وہ یہ کہ دعوت کو کامل طورپر پرامن انداز میں جلایا جاتے۔ اس کوتشدد کے بجائے ترغیب کے اصول پر جاری کیا جائے۔