Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3جنوری1997
اقبال کا ایک شعر اس طرح ہے:
نکل کر صحرا سے جس نے روما کی سلطنت کو الٹ دیا تھا سنا ہے میں نے یہ قدقیوں سے وہ شیر پھر ہوشیار ہوگا
یہ شعر ان مسلم مصلحین کے جذبات کی نمائندگی کررہا ہے جو19ویں صدی اور20ویں صدی کے درمیان احیاء ملت کے لیے اٹھے۔ ان لوگوں کا کنسرن (Concern)نہ یہ تھا کہ مسلمان جدید علوم کو حاصل کریں اور نہ یہ تھا کہ مسلمان داعی بن کر دنیا کی قوموں کو اسلام کا پیغام پہنچائیں۔ ان کی ساری توجہ اس بات پر تھی کہ روما کی سلطنت کو الٹ دیں۔ اور عرب میں قومی فخر کو دوبارہ قائم کریں۔