Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4جولائی1997
عمربن عبدالعزیز اموی تاریخ اسلام کے ایک انوکھے کردار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اپنی زندگی کے ابتدائی دور میں وہ شہزادہ کی طرح رہتے تھے۔ مگر بعد وہ اس طرح بدلے کے خلیفہ ہونے کے باوجود وہ بالکل معمولی زندگی گزارتے تھے۔ ایک شخص نے پوچھا کہ آپ کے اندر یہ غیر معمولی تبدیلی کیسے آئی۔ انہوں نے جواب دیا کہ ایک بار میں اپنے غلام پر غصہ ہوگیا اور اس کو مارنا چاہا۔ اس نے مجھ سے کہا اس رات کو یاد کرو جس کی صبح قیامت کا دن ہوگا۔ (اذکرلیلۃ صیحتھا بوم القیامۃ) اللہ الیہ والنہایہ 195/7
یہ واقعہ ایک شخص کا نہیں ، وہ اس دنیا میں بسنے والے ہر آدمی کے لیے چیتاونی ہے۔ ہر روز جب سورج ڈوبتا ہے تو وہ تمام دنیا کو یہ خبردیتا ہے کہ لوگ، ہوشیار ہوجاؤ، کیوں کہ وہ شام آچکی جس کی صبح قیامت ہے۔