Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11فروری1997
پھل دار پودوں میں پہلے پھول آتے ہیں اور اس کے بعد ان میں پھل لگتے ہیں۔ ان پھولوں میں کچھ نرپھول ہوتے ہیں اور کچھ مادہ پھول۔ پہلے زمانہ میں کسان فضل بوتا تھا۔ اس میں خوب محنت کرتا رھا۔ اس کے بعد وہ دیکھتا تھا کہ شاداب فصل تیار ہوگئی۔ اس میں پھول بھی خوب آئے مگر پھل بہت کم آئے۔ اس کا راز پہلے زمانہ میں معلوم نہ ہوسکا۔ اب سائنٹفک مطالعہ کے بعد معلوم ہوا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ پھل دار پودوں میں جو پھول آتے ہیں ان میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ نر پھول زیادہ ہوتے ہیں۔ جب کہ پھل ہمیشہ مادہ پھول میں پیدا ہوتے ہیں۔ موجودہ زمانہ میں ایسی روایتیں اور کھادتیار کی گئی ہیں جو مادہ پھول کی تعداد کو بڑھاتی ہے۔ اس طرح صحیح زرخیزی (Pollination) ہوتی ہے اور زیادہ پھل آتے ہیں۔ یہ ایک مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ترقی کا تعلق صرف محنت سے نہیں بلکہ علم سے ہے۔