Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
14ستمبر1997
مدرٹریسا کی لاش13ستمبر کو کلکتہ میں دفن کی گئی۔ اس موقع پر عامل شخصیتیں جمع ہوئیں۔ جنازہ کی گزرگاہ پر ایک بلین لوگ سڑک کے دونوں طرف کھڑے ہوئے تھے۔ اس موقع پر آل انڈیا ریڈیو کی طرف سے جو نشریات سنی ان میں سے ایک میں یہ بتایاگیا تھا کہ مدرٹریسا کی زندگی میں ایک شخص نے ان سے پوچھا کہ آپ جو کام کررہی ہیں وہ بلاشبہ ایک بڑا کام ہے مگر أپ کے بعد اس کام کا کیا ہوگا۔ آپ کے بعد کون اس کام کو سنبھالے گا۔ مدرٹریسا نے عاجزانہ انداز میں اس کا جواب دیا: میری حیثیت تو ایک چھوٹی پنسل جیسی ہے جو خدا کے ہاتھ میں ہے۔
مجھ سے بھی اکثر اس قسم کا سوال کیا جاتا ہے جب میں نے مدرٹریسا کے مذکورہ الفاظ سنے تو میرے دل نے کہا کہ یہی میری طرف سے بھی اس سوال کا بہترین جواب ہے۔