Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
8جون1997
عربی کا ایک شعر ہے کہ لوگوں میں سب سے اچھا ساتھی کتاب ہے: وخیر جلیس فی الزمان کتاب۔ یہ کوئی انوکھی بات نہیں۔ اکثر لوگ جانتے ہیں کہ کتاب زندگی کی بہترین ساتھی ہے مگر ایسے لوگ بہت کم ہیں جو واقعۃً کتاب کو اپنی زندگی کا ساتھی بنالہیں۔
اصل یہ ہے کہ یہ معاملہ صرف جاننے کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ ذوق کا معاملہ ہے۔ لوگ ہمیشہ اپنے ذوق پر چلتے ہیں نہ کہ مجرد واقفیت پر۔ جب تک لوگوں کے ذوق کی سطح کو طے نہ کیا جاے وہ کتابوں کو اپنا رفیق نہیں بناتے۔