Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
السلام علیک ایہا النبی
یہ ایک بے اصل بات ہے۔ التحیات دراصل ان کلمات پر مشتمل ہے جو صحابہ کی زبان پر جاری کئے گئے تھے جو کہ رسول اللہ کے ہم عصر تھے۔ صحابہ کی نسبت سے تمام مسلمانوں کو اسی ادائیگی کا حکم دیا گیا۔ یہ گویا زمانہ کلمہ کو ابدی حیثیت دینا ہے۔ آج جب ایک مسلمان ان الفاظ کو اداکرتا ہے تو وہ گویا کہ صحابہ کے ہم زبان ہوکر وہی کلمہ کہہ رہا ہے جو صحابہ نے اپنے زمانہ میں کہا تھا۔
یہی معاملہ پورے دین کا ہے۔ صحابہ نے رسول اللہ کی پیروی کی اور بعد کے مسلمانوں صحابہ کی پیروی کررہے ہیں۔ مذکورہ جملہ صحابہ کے لیے اگر لفظی اعتبار سے تھا تو ہمارے لیے وہ مصنوعی اعتبار سے ہے۔ مخاطب کے اس انداز کو غالباً اس لیے برقرار رکھا گیا کہ بعد کے مسلمانوں کو بھی بالواسطہ طور پر صحبت رسول کی نسبت حاصل ہوجائے۔