Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22جنوری1997
موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کی نفسیات جو ان کے شاعروں، خطیبوں اور دانشوروں نے بنائی ہے وہ عظمت پسندی کی ہے۔ موجودہ مسلمانوں کا عام ذہن ہوتاہے: توبرتر وبلند ہے کمتر پسنی نہ قبول کر
یہ نفسیات مکمل طور پر غیر فطری اور ناقابل عمل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ موجودہ زمانہ میں مسلمان ساری دنیا میں ان فٹ ہوکر رہ گئے ہیں۔ ان کے حصہ میں صرف دو میں سے ایک چیز آئی ہے۔ یا تو عظمت پسندی کی بناپر دوسروں سے لامتناہی طور پر لڑتے رہیں یا منافق بن کر اس طرح زندگی گزاریں کہ دل میں کچھ ہے اور عمل میں کچھ۔