Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23مارچ1997
عمان ریڈیو سن رہا تھا۔ ایک فلسطینی لیڈر کا انٹرویو آرہا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں فلسطینی لیڈر نے پرجوش طور پر کہا: التطرف الاسرائیلی سیعہ لد التطرف الفسطینی وھذہ سنۃ الحیاۃ (اسرائیلی انتہا پسندی فلسطینی انتہا پسندی پیدا کرے گی۔ یہ زندگی کا قانون ہے)۔
فلسطینی لیڈر کو یہ کہنا چاہیے کہ یہ جذباتیت کا قانون ہے۔ یہ صحیح ہے کہ جو لوگ انتقامی جذبات کا شکار ہوں وہ اتنہا پسندوں کے جواب میں خود بھی انتہا پسند ہوجاتے ہیں مگر یہ فطرت کا اصول نہیں۔ فطرت کا اصول یہ ہے کہ انتہا پسندی کے جواب میں اعتدال پسندی کا رویہ اختیار کیا جائے۔ انتہا پسندی کے جواب میں انتہا پسندی اختیار کرنے سے مسئلہ بڑھ جاتا ہے اور انتہا پسندی کے جواب میں اعتدال پسندی کے اختیار کرنے سے مسئلہ ختم ہوجاتا ہے۔