Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
25مارچ1997
جب سوویت یونین قائم تھا تو دنیا کو دو قطبی دنیا (Bipolar world)کہا جاتا تھا۔1991میں جب سوویت یونین ٹوٹ گیا اور صرف امریکہ سپرپاور کی حیثیت سے باقی رہا تو دنیا کو واحد قطبی دنیا (Unipolar world)کہا جانے لگا۔ اب روس سمیت ایشیائی ممالک (ہندوستان وغیرہ) یہ مانگ کررہے ہیں کہ دنیا کو کئی قطبی دنیا (Malhipolar World)کی حیثیت دی جانی چاہیے۔
مگر یہ حقیقت واقعہ کا معاملہ ہے نہ کہ کسی قسم کے مطالبہ کا معاملہ۔1991سے پہلے جب دنیا دوقطبی دنیا تھی تو وہ مطالبہ کرکے نہیں بنی تھی۔ اسی طرح اب واحد قطبی دنیا بھی کسی مطالبہ کے تحت وجود میں نہیں آئی ہے۔ ایسی حالت میں جو ممالک کئی قطبی دنیا کا مطالبہ کررہے ہیں وہ ایک بے معنی قسم کی لفظی ورزش میں مشغول ہیں۔ ان ممالک کو اپنی ساری طاقت اپنے آپ کو اعلیٰ ترقی یافتہ ملک بنانے میں صرف کرنا چاہیے۔ وہ اپنے عمل کے ذریعہ اس درجہ کو پاسکتے ہیں نہ کہ لفظی مطالبہ کے ذریعہ۔