Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9مئی1997
مولانا محمد منظور نعمانی (لکھنؤ)92سال کی عمر میں5مئی1997کو انتقال کرگئے۔ مجھے ان کے افکار ونظریات سے مناسبت نہیں تھی۔ مگر ان کی شخصیت میں ذاتی تجربہ کے تحت میں نے ایک ایسی خوبی پائی جو کسی اور عالم میں مجھے نہیں ملی۔15اپریل1967میں لکھنؤ کی مسجدمیں ان سے میری ایک سخت اختلافی گفتگو ہوگئی۔ اس زمانہ میں مولانا منظور نعمانی، مولانا ابوالحس علی ندوی، ڈاکٹر عبدالجلیل فریدی جو مسلم سیاست چلارہے تھے۔ اس سے مجھے سخت اختلاف تھا۔ میں نے ڈھائی گھنٹہ تک اس پالیسی پر تنقیدی گفتگو کی مگر وہ اپنی رائے پر قائم رہے۔ آخر کار میں اٹھا۔ میرا حال یہ تھا کہ میں رورہا تھا۔ میں نے ان کو رخصتی سلام نہیں کیا۔ صرف یہ شعر پڑھ کر باہر نکل آیا: