Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
21جنوری1997
ایک تجربہ گزرا۔ اس کے بعد میری زبان سے نکلا: آہ وہ دنیا جہاں لوگ لذت سرکشی سے واقف ہوں۔ مگر لذت فروتنی کی انہیں خبر نہ ہو۔ جہاں لوگ لذت قہقہہ کو جانتے ہوں مگر لذت قریہ کی انہیں خبر نہ ہو۔ جہاں لوگ لذت سماع کو جانتے ہوں مگر لذت سکوت سے وہ آشنانہ ہوں۔ جہاں لوگ لذت انتقام سے آگاہ ہوںمگر لذت عضو کا نہیں پتہ نہ ہو۔ جہاں لوگ لذت انکار سے واقف ہوں مگر لذت اعتراف کو انہوں نے کبھی نہ جانا ہو۔ جہاں لوگوں کو لذت سکون کی خبر ہو مگر لذت درد سے وہ مکمل طور پر بے خبر نے ہوئے ہوں۔