Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18اگست1997
دعوت سادہ طور پر صرف لکھنے اور بولنے کا ایک معاملہ نہیں۔ یہ ایک خیرخواہ انسانیت کے دل سے جاری ہونے والا مشقت و محبت کا ایک فوارہ ہے۔ فوارہ ہرحال میں جاری رہتا ہے خواہ موسم گرم ہو یا ٹھنڈا، اس کی چھیٹیں ہر ایک تک پہنچتی ہیں خوا بظاہر وہ اس کا دوست ہو یا دشمن۔ اس کی ٹھنڈک بلاامتیاز سارے ماحول کے لیے ہوتی ہے۔ یہی معاملہ داعی کا ہے۔ داعی کو جو کچھ پانا ہے۔ خداسے پانا ہے۔پھر وہ بندوں کی بے رخی یا زیادتی پر کیونکہ برہم ہوسکتا ہے۔ یہ داعی کے جذبہ اعلیٰ کی تحقیر ہے کہ یہ سمجھا جائے کہ وہ مدعو کے میرے ردعمل کو دیکھ کر خود بھی میرے رد عمل کا شکار ہوجائے گا۔
داعی خدا کی طاقت سے بولتا ہے۔ داعی خدا کی مدد کے بھروسہ پر چلتا ہے۔ داعی وہ ہے جو اپنے حال اور مستقبل کو خدا کے حوالے کرچکا ہو۔ ایسے لوگ سچے داعی ہیں اور جو لوگ اس طرح خدا کے دین کے داعی بنیں وہ ہر حال میں اپنی نظریں خدا کی طرف جاتے رہتے ہیں وہ جو کچھ کرتے ہیں خالص خدا کے لیے کرتے ہیں۔ نہ کہ کسی انسان کے لیے۔ اس لیے ان کا رویہ بھی خدا کی نسبت سے معتین ہوتا ہے نہ کہ کسی انسان کے موافق یا مخالف رویے سے۔