Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
28اگست1997
اسلامی انقلاب کے نام نہاد نظریہ کو موجودہ زمانہ میں بعض عرب حکمرانوں کی طرف سے غیر معمولی تائید ملی۔ انہوں نے ان کتابوں کو مختلف زبان میں ترجمہ کرانے کے بعد ان کو عالمی سطح پر پھیلادیا۔ میرے نزدیک ان کی یہ تائید حقیقۃً حفاظت خیش کہتے تھی نہ کہ اشاعت اسلام کے لیے۔ سوویت یونین کے سقوط (1991)سے پہلے یہ عرب حکمراں کمیونزم سے بہت ڈرتے تھے ان کے مغرب مشروں نے افسر بتایا کہ اسلامی انقلاب کا نظریہ کمیونزم کو کاؤنٹ کرنے کے لیے مفید ہے۔ اس بناپر انہوں نے اس نام نہاد نظریہ کو غیر معمولی مالی امداد کی فراہم کی۔ حالانکہ یہ نظریہ نہ صحیح اسلام کی ترجمانی تھا اور نہ اس کے اندر یہ طاقت تھی کہ وہ کسی بھی درجہ میں کمیونزم کو کاؤنٹر کرسکے۔