Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6اکتوبر1997
قرآن میں بتایا گیا ہے کہ اہل جنت جہنم والوں سے پوچھیں گے کہ تم کو کیا چیز فہم میں لے گئی۔ وہ کہیں گے کہ: لم تک من المصلین (74:43)دوسری جگہ قرآن میں ارشاد ہوا ہے کہ: تلک الدار الآخرۃ تجعلھا للذین لا یریدون علوا فی الدرین ولافسادا والعاقبۃ للمتقین (28:83)
ان دونوں آیتوں پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ جنتی بننے کے لیے آدمی کے اندر دو صفت ہونا ضروری ہے۔ ایک یہ کہ وہ ’’مصلی‘‘ ہو یعنی خدا کا سچا عبادت گزار۔ اور دوسرےیہ کہ اس کے اندر دو اخلاقی صفت پائی جاتی ہو کہ وہ علو پسند نہ ہو اور دوسرے یہ کہ وہ دنیا میں کوئی چھوٹا یا بڑا مفسرانہ کام نہ کرے۔