Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
13اگست1997
امت مسلمہ کی دو ذمہ داریاں ہیں۔ خود خراپرست بننا اور دوسروں کو خداپرستی کی دعوت دینا۔ یہ دونوں ذمہ داریاں ناقابل تقسیم ہیں۔ ایک کو چھوڑنا دونوں کو چھوڑنے کے برابر ہے۔ ایک کے معاملہ میں کوتاہ ثابت ہونا دونوں ہی کے معاملہ میں کوتاہ ثابت ہونے کے ہم معنی ہے۔
اس کا سبب حقیقی دینی اسپرٹ ہے۔ اگرآدمی کے اندر حقیقی دینی اسپرٹ موجود ہو تو یہ اسپرٹ کو بیک وقت دونوں کام کے لیے متحرک کردے گی۔ اور جب کوئی دوسری چیز محرک ہوتو کبھی بظاہر ایک چیز الجھے گی اور کبھی بظاہر دوسری چیز۔