Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
13دسمبر1997
مولانا شبیر احمد عثمانی نے ختم نبوت کے تشریح کے تحت لکھا ہے کہ :بعض محققین کے نزدیک نوانبیاء سا یقینی اپنے اپنے عہد میں بھی خاتم الانبیا صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانیت عظیم ہی سے مستفید ہوتے تھے جسے رات کو چاند اور ستارے سورج کے نورسے مستفید ہوتے ہیں حالانکہ سورت اس وقت دکھائی نہیں دیتا۔ اور جس طرح روشنی کے تمام مراتب عالم اسباب میں آفتاب پر ختم ہوجاتے ہیں اس طرح نبوت ورسالت کے تمام مراتب و کالات کا سلسلہ بھی روح محمدی صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم ہوتا ہے۔ بدیں لحاظ کہہ سکتے ہیں کہ آپ اپنی اور زبانی پر حیثیت سے خاتم النبین ہیں اور جن کو نبوت ملی ہے آپ میں کی مبرلگ کرملی ہے۔ (تفسیر القرآن صفحہ550)
یہ ایک بے اصل بات ہے۔ وہ تحقیق نہیں ہے بلکہ بعض ایک خود ساختہ مفروضہ ہے اتنی بڑی بات کے ثبوت کے لیے قرآن و حدیث کا کوئی واضح حوالہ چاہیے مگر ایسا کوئی حوالہ سرسے موجود نہیں موصوف نے اس نام نہاد تحقیقی نظریہ کی حمایت میں جو دلیل دی ہے وہ صرف ایک تمثیل ہے اور تمثیل سے کوئی بات ثابت نہیں ہوتی۔
عجیب بات ہے کہ خود یہ تمثیل بھی ایک غیر عالمانہ تمثیل ہے۔ چاند کی روشنی ضرور سورج سے سنسار ہوئی ہے مگر ستارے خود اپنی روشنی سے چمکتے ہیں، وہ سورج سے روشن نہیں بنتے مزید یہ کہ سورج روشنی کا آخری مرکز نہیں سورج سے بہت زیادہ بڑے اور بہت پاور روشن ستارے بے شمار تعداد میں فلک کے اندر موجود ہیں۔