Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
5اکتوبر1997
قرآن میں اہل ایمان کو حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ: اقیموا لدین (اشوری) کچھ نام نہاد انقلابی مفکرین نے اس سے اقامت دین کا لفظ اخذکیا۔ اور پھر کہا کہ اس سے مراد اقامت نظام ہے۔ یعنی غیر اسلامی اجتماعی سسٹم کو توڑ کر اس کی جگہ اسلام پر مبنی اجتماعی سسٹم قائم کرنا۔ اس تشریح نے اسلام کو ایک متشددانہ تحریک کی صورت دے دی۔
یہ تفسیر بالکل بے بنیاد ہے۔ اقیمو الدین کا مطلب یہ ہے کہ اپنے ذاتی اختیار کے دائرہ میں دین خداوندی کے ہیروبنو۔ اپنے آپ کو پوری طرح اسلام کے رنگ میں رنگ لو۔ خارجی ہنگامہ یا سیاسی توڑ پھوڑ سے اس آیت کا کوئی تعلق نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اسلامی تحریک کا نشانہ فرد ہے نہ کہ اجتماع یا اجتماعی نظام۔