Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9ستمبر1997
مدرٹریسا1910میں ایک ایسے گاؤں میں پیدا ہوئیں جو اب البانیہ میں شامل ہے۔ انہوں نے نرس کی حیثیت سے ٹریننگ لی اور پھر کلکتہ میں کوڑھیوں کی خدمت اور علاج کے لیے ایک سینٹر قائم کیا تاکہ وہ Poorest of the Poorکی خدمت کرسکیں۔ انہوں نے اپنا سفر زیرو سے شروع کیا تھا۔ لیکن حال میں جب ان کا انتقال ہوا تو وہ ایک عالمی ہیروبن چکی تھیں۔ اپنے پیچھے انہوں نے ایک سروس ایمپائر چھوڑاہے جس کی شاخیں120ملکوں میں پھیلی ہوئی ہیں۔ کلکتہ میں ان کی آخری رسوم ادا کی گئیں تو ہندوستان کے صدر جمہوریہ اور وزیراعظم سے لے کر ملک اور بیرون ملک کی بڑی بڑی شخصیتیں موجود تھیں۔
موجودہ زمانہ میں عیسائیوں نے اپنی عظمت قائم کرنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ تعلیم، طبی خدمات، سوشل سروس، معذوروں کی خدمت جیسے میدان میں انہوں نے اتنے بڑی کام کئے ہیں کہ لوگوں کی گردنیں ان کے آگے جھک جاتی ہیں۔ یہ ساری خدمات وہ اپنی مشنری اسکیم کے تحت کررہے ہیں۔ انہیں خدمات کے بعد میں ان کا مشنری ورک بہت بڑے پیمانہ پر جاری ہے۔ یہ تبدیلی عمل کا ایک نیا امکان ہے جس کو مسلمان ابھی تک دریافت نہ کرسکے۔