Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
7مارچ1997
اردو اخبارات میرے خلاف مسلسل لکھتے رہتے ہیں۔ ان تمام اختلافات کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ عیر مسلموں کے معاملہ میں قومی نقطۂ نظر سے بولتے ہیں اور میں دعوتی نقطۂ نظر سے۔ قومی نقطۂ نظر اختیار کرنے کی وجہ سے وہ ہمیشہ یہ کوشش کرتے ہیں کہ وہ ہر معاملہ میں غیر مسلموں کو ذمہ دار ٹھہرائیں۔ اور مسلمانوں کو بری الذمہ ثابت کریں۔ مگر داعی کا ذہن یہ نہیں ہوتا۔ داعی اختلاف اور شکایت سے اوپر اٹھ کر صرف یہ کوشش کرتا ہے کہ مسلمانوں اور غیرمسلموں کے درمیان تعلقات کو نارمل بنایا جائے تاکہ اسلامی دعوت کی راہ ہموار ہو۔ نقطۂ نظر کا یہی فرق ہے جس نے اردو اخباروں کو مجھ سے برہم کررکھا ہے۔