Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
17ستمبر1997
اقبال نے اپنی قوم سے شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں نے مجھ کو غزل خواں سمجھ لیا۔ یہ شکایت بری عجیب ہے کہ کیوں کہ اقبال نے جب شعروشاعری کا اسلوب اختیار کیا تو ان کو غزل خواں ہی کہا جائے گا، انہیں کچھ اور نہیں کہا جاسکتا۔
یہی تمام مسلمانوں کا مزاج ہے۔ وہ ہنگامہ آرائی کریں گے مگر یہ چاہیں کہ ان کو ہنگامہ پسند کہنے کے بجائے اسلام پسند کہا جائے۔ وہ لیڈری کی دھوم مچائیں گے اور یہ امید رکھیں گے کہ ان کو جاہ طلب نہ کہا جائے بلکہ مصلح امت کا نصب دیا جاتا ہے۔ وہ تشدد اور فساد انگیزی کریں گے مگر یہ امید رکھیں گے کہ ان کو مفسد نہ کیا جائے بلکہ مجاہد کہا جائے وغیرہ۔