Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23جون1997
عبدالرحیم صاحب (دمشق) سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ اسلام کے دور اول میں خلفا وراشدین کے بعد جو بگاڑ پیداہوا اس کی اصلاح کے لیے کوشش کے دونمونے ملتے ہیں۔ ایک مسلہ بن نربر اور حسین بن علی کا نمونہ جنہوں نے براہ راست ٹکراؤ کے ذریعہ سیاسی اصلاح کرنا چاہا۔ دوسرا نمونہ رجاء بن جوۃ کا ہے۔ جن کی خاموش کوششوں نے خلفاء واراشدین کی فہرست میں پانچویں خلیفہ راشد عمر میں عبدالعزیز کا اضافہ کیا۔ اس تاریخ یہ ثابت ہوتا ہے کہ پرتشدد طریقہ کے مقابلہ میں پرامن طریقہ زیادہ موزاور کامیاب ہے۔