Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4ستمبر1997
21اگست کی میں سلطنت عمام گیا تھا، آج وہاں سے واپس ہوکر دہلی پہنچا۔ یہ سفر میں نے سخت اصرار کے بعد گویا مجبورانہ کیسا تھا۔ مگر وہاں جانے کے بعد اندازہ ہوا کہ الرسالہ مشن کے لیے شاید سلطنت عمان سب سے زیادہ زرخیز زمین ہے۔ کسی بھی دور میں اب تک مجھے وہ دعوتی امکانات نظر نہیں آئے تھے جس کا تجربہ مجھے اس سفر کے دوران ہوا مجھے ایسا محسوس ہوتاہے کہ اللہ کے فضل سے یہاں الرسالہ مشن کو غیر معمولی رسپانس حاصل ہوگا۔