Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11جون1997
الدارمی نے اپنی کتاب کے مقدمہ میں یہ حدیث نقل کی ہے۔ نعم المجلس مجلس بشرفیہ الحکمۃ یعنی وہ مجلس کئی اچھی مجس ہے جس میں حکمت بکھیری جائے۔
چند آدمی کسی بھی من جمع ہوں تو عام طور پر وہ تفریحی باتیں یا پھر دوسروں کے خلاف شکایت کرکے اپنے جذبات کی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ مگر اس قسم کی مجلسوں میں کوئی خیر نہیں۔ سب سے بہتر مجلس وہ ہے جس میں حکیمانہ باتوں کو موضوع مانا جائے حکیمانہ باتیں روح کی غذا ہیں۔ وہ ذہنی ترقی کا ذریعہ بھی جب کہ دوسری نوعیت کی باتیں آدمی کو صرف بستی کی طرف لے جاتے ہیں وہ اس کے انسانی جذبہ کو منھ نہیں کرتیں۔