Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
28دسمبر 2006
دلت اینڈ مائنا ریٹیز انٹر نیشنل کانفرنس(Dalit and Minorities International Conference)کا اجلاس ۲۷،۲۸دسمبر ۲۰۰۶ کو نئی دہلی میں لائبریری بلڈنگ پارلیا منٹ ہائوس میں ہو رہا ہے ۔ مجھے اس میں خصوصیت کے ساتھ بلایا گیا تھا، لیکن میں اس میںنہیں گیا۔ مجھ کو معلوم ہے کہ اِ س طرح کی کانفرنسوں میں ہمیشہ اقلیت کو مظلوم بنا کر دکھا یا جا تا ہے اور شکایات اور مطالبات کی باتیں ہوتی ہیں۔ مجھے اس قسم کی باتیں سر ا سر بے فائدہ معلوم ہوتی ہیں ۔ اس طرح کے جلسوں میں شکایتی ماحول اتنا زیادہ غالب رہتا ہے کہ میرے جیسے آدمی کی تعمیری باتیں لوگوں کو غیر متعلق معلوم ہوتی ہیں۔