Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
Melinda Gates Foundation
کئی سال سے یہ خبر یں آرہی تھیں کہ دنیا کے سب سے زیادہ دولت مند آدمی بننے کے باوجود بل گیٹس اندر سے غیر مطمئن ہیں۔ بظاہر ایسا معلوم ہوتا تھا کہ وہ اب اپنی توجہ مذہب اور روحانیت کی طرف لگائیں گے ۔ لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ انھوں نے اپنی توجہ بزنس سے ہٹاکر رفاہی کاموں کی طرف لگا دی ۔
سوال یہ ہے کہ اصل مسئلہ یہ تھاکہ مادّی ترقی انھیں داخلی سکون نہ دے سکی ۔ اس حالت میں انھیں کوئی غیر مادّی ذریعہ سکون تلاش کرنا چاہیے تھا ، یعنی مذہب اور اسپریچویلٹی میں ۔ لیکن انھوں نے دوبارہ مادّی قسم کا ہی ایک اور ذریعہ اختیار کر لیا۔ ایسا کیوں ہوا ۔ میرے خیال کے مطابق ، اس کا سبب یہ ہے کہ مذہب اور روحانیت اپنے موجودہ فارم کی وجہ سے جدید ذہن کو نہیں کرتا۔ اس لیے آدمی مذہب کے قریب کر بھی دوبارہ مادّیت کی طرف لوٹ جاتا ہے ۔