Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18مئی 2006
پیغمبر اسلا م کے اصحاب کی تعداد ایک لاکھ پچیس ہزار تھی ۔ انھوں نے عرب میں اور اطراف عرب میں سفر کر کے وہاں اسلام پھیلایا۔ اب کمیونکیشن کے زمانے میں تعداد کی اہمیت اضافی بن چکی ہے ۔ اب تھوڑی تعداد بھی ٹکنکل مدد کے ذریعے بڑا کام کر سکتی ہے ۔ میں ریڈیو پر دہلی کی اوپن یونیورسٹی کا پروگرام سُن رہا تھا ۔ وہ ریڈیو پر برابر اپنے پروگرام پیش کرتے ہیں جن کو دور دور مقامات پر سنا جاتا ہے ۔ اس کے لیے انھوںنے ڈسٹینٹ لرننگ (Distant Learning)کا لفظ استعمال کیا۔ میں نے سوچا کہ یہ لفظ دعوہ ورک کے لیے بہت موزوں ہے۔ موجودہ زمانے میں تھوڑی تعداد کا ایک گر وپ ڈسٹینٹ لرننگ کا طریقہ اختیار کر کے دور دور تک اپنی بات پہنچا سکتا ہے۔ میں نے کچھ لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ زمانے میں دعوت کا فامولا یہ ہے : اسمال گروپ پلس ڈسٹنٹ لرننگ اِز ایکچول ٹو یو نیورسل دعوہ۔