Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
30ستمبر 2006
ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون ہیں۔ وہ مز پریا ملک کے ساتھ آئیں ۔گفتگو کے دوران میں نے کہا کہ آپ لوگ اپنا سارا وقت بزنس میں لگاتی ہیں، یہ اپنا کم تر استعمال ہے۔ میں نےکہا کہ اِس کائنات میں فرسٹ بیسٹ(First Best)خدا ہے ،جو سارے عالم کا خالق ہے ۔ سیکنڈ بیسٹ (Second Best)وہ ہے جو خداکو ڈسکور کرے اور اس کی معرفت میں جینے لگے ۔ خدا کے وجود کی دریافت کرنا اس کی عظمتوں کی معرفت حاصل کرنا اور پھر اس کو اکنا لج کر کے دنیا میں مخلوق کی حیثیت سے رہنا، اپنے آپ کو سیکنڈ بیسٹ بنانا ہے ۔ میں نے کہا کہ کوئی ستارہ یا سیارہ ، کوئی گیلکسی یا شمسی نظام ، کوئی پہاڑ یا سمند ر یہ نہیں کہہ سکتا کہ خدا عظیم ہے ۔ یہ صرف انسان ہے جو اِ س حقیقت کو دریافت کر تا ہے اور اس کا اقرار کرتا ہے۔ میں نے کہا کہ آپ لوگ اس امکان کو سمجھیے ، اور اپنے آپ کو سیکنڈ بیسٹ بنائیے ۔