Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4جون 2006
سورہ المائدہ کی آیت ۶۷ میںکہا گیا ہے کہ جو لوگ دعوت الی اللہ کا کام کریں ان کو خدا کی عصمت اور حفاظت حاصل ہو جائے گی ۔( واللّه يعصمك من الناس )
اصل یہ ہے کہ دعوت الی اللہ کا کام داعیوں کے اندر ایسی انسانی اور اخلاقی صفات پیدا کرتا ہے جو اس کی حفاظت کا ضامن بن جاتا ہے ۔
دعوت کا کام نہ مناظرہ ہے اور نہ لائوڈ اسپیکر کا اعلان ۔ دعوت کا کام انسان کے لیے گہری خیر خواہی کے جذبے سے ظاہر ہوتا ہے ۔ دعوت کا کام اپنی فطرت کے مطابق لوگوں کے اندر اسان دوستی ، آفاقیت ، صلح اور رواداری ، امن پسندی اور سب کا احترام کرنے کا مزاج پیدا کرتا ہے ۔ دعوت کا کام آدمی کے اندر سے ہر قسم کے منفی جذبات کو نکال دیتا ہے اور اس کے اندر مثبت شخصیت کو تعمیر کرتا ہے ۔ اس قسم کی صفات کے اندر بلا شبہ تسخیری طاقت ہے۔