Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
5نومبر 2006
قرآن میں دو جگہ خواتین کے بارے میں حکم آیا ہے ۔ سورہ النور میںاور سورہ الحزاب میں ۔ سورہ النور میں ستر کی بات کہی گئی ہے ، اور سورہ الاحزاب میں حجاب کی بات کہی گئی ہے ۔ اِس فرق کے بارے میں صحیح بات یہ ہے کہ سورہ النور میں گھر کے پردے کا حکم ہے ، اور سورہ الاحزاب میں باہر کے پردے کا حکم۔ یعنی جب خواتین گھر میں ہوں تو صرف ستر کو ڈھکنے کا پیغا م کافی ہے ، لیکن جب وہ گھر سے باہر ہوں تو ستر کے علاوہ حجاب کا بھی اہتمام کرنا چاہیے ۔
اِس فرق کی یہ صحیح توجیہہ ہے ۔ مگر موجودہ زمانے میں کچھ لوگ اِس فرق کو لے کر کہتے ہیں کہ قرآن کے مطابق ، مسلم عورتوں کو آزادی ہے ، وہ اپنی پسند کے مطابق ، خواہ ستر کا اہتمام کریں یا حجاب کا اہتمام کریں ۔ حالاں کہ آزادی انتخاب کے اِس تصور کا قرآن سے کوئی تعلق نہیں۔