Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
19اکتوبر 2006
ایک نوجوان سےملاقات ہوئی ۔انھوں نے اپنی ایک تازہ تصنیف پیش کی۔ انھوںنے کہ اکہ اس سےپہلےمیری دس کتابیں اور چھپ چکی ہیں۔ میںنے ان کی کتا ب کو کھول کر دیکھا تو مجھے محسوس ہوا کہ ان کی تحریر میںنہ گہرا علم ہےہ اورنہ پختگی ۔ میں نےکہا کہ آپ اِس قسم کی کتاب چھاپنےکو ایک کام سمجھتے ہوں گے ، مگر میرے نزدیک آپ صرف اپنا وقت اور پیسہ ضائع کر رہے ہیں۔ ایسی کتابیں چھاپ کر آپ اپنےدوستوں میںمفت تقسیم کرتےہوں گے ، مگر اس کا کوئی حقیقی فائدہ نہیں۔
میںنے کہا کہ کام دو قسم کے ہوتے ہیں ۔ ایک ، یہ کہ کسی کو کھانا کھلانا چاہتےہیں ۔ اگر آپ اس کو قورمہ اور شیر مال اور بریانی نہ کھلائیں بلکہ روٹی اور دال کھلائیں ، یہ بھی ایک کام ہے ۔ کیوں کہ کھانا پیٹ بھرنے کےلیے کما یا جاتا ہے اور دال روٹی کھا کر بھی آدمی کا پیٹ بھر جاتاہے، لیکن آرٹ آف رائٹنگ ا س سے الگ ہے ۔ آرت آف رائٹنگ میں صرف اعلیٰ معیار کا کاکم مطلوب ہوتا ہے ۔ اعلیٰ معیار سےکم تر درجےکی رائٹنگ سرےسے کوئی کام ہی نہیں۔ رائٹنگ کا مقصد انسانی ذہن کو خوراک دینا ہے اور اعلیٰ معیار سے کم تر درجے کی رائٹنگ انسان کےلیے ذہنی خوراک نہیں بنتی۔