Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
20اکتوبر 2006
پروفیسر عبد الغنی بہار کے ایک معروف شخص ہے۔ وہ جماعت اسلامی کے افکار سے متاثر ہوئے ۔ جہاں تک مجھے معلوم ہے ، وہ میرے خیالات سےاختلاف رکھتےتھے۔ وہ ۱۹۳۶میںاورنگ آباد (بہار)میں پیدا ہوئے ۔ اور ۵ستمبر ۲۰۰۶ کو پٹنہ میں ان کا انتقال ہوا۔ بوقت وفات ا ن کی عمر ۷۰ سال تھی ۔ وہ تقریباً ۴۵ کتابوں کے مصنف تھے۔
اردو بک ریویو(نئی دہلی)کے شمارہ ، اکتوبر ۲۰۰۶میں پروفیسر عبد الغنی کی بابت دو مضامین شائع ہوئے ہیں ۔خود اِن مضامین میں تو مجھے اپنے ذوق کی کوئی بات نہیں ملی، البتہ جب میں نے یہ پڑھا کہ پروفیسر عبد الغنی کی پیدائش ۱۹۳۶میں ہوئی تھی تو مجھےیاد آیا کہ اُس وقت میں اعظم گڑھ کے ایک گائوں میں رہتا تھا ۔ میںگائوں کے ایک مدرسےمیں پڑھتا تھا ۔ ا س کے استاد مولانا فیض الرحمٰن اصلاحی تھے۔ اس زمانے میں میں نے جو کتابیں پڑھی تھیں ۔ ان میں سے ایک کتاب میں شائع شدہ ایک شعر مجھے یا دآیا :