Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15مارچ 2006
کوئی خلاف مزاج بات پیش آئے تو آدمی اس پراب مشتعل ہو جاتا ہے۔ اس پر غصے کی حالت طاری ہو جاتی ہے کچھ لوگوں میں جن کا غصہ نفرت اور انتقام بن جاتا ہے ۔ کچھ اور لوگ ہیں جو غصے کے بعد نفرت اور انقام تک نہیں جاتے لیکن ان کے اندر غصہ دلانے والے کے بارے میں وہ نفسیات پید ا ہو جاتی ہے جس کو بُعد (crap)کہا جاتا ہے ۔ عام طور پر لوگوں کا حال یہ ہے کہ وہ نفرت اور انتقام تک جانے کو تو بُرا سمجھتے ہیں لیکن وہ بُعد کی نفسیات کا نقصان ہوتا ہے کہ آدمی کا اپنا ذکری اور روحانی ارتقا ء رک جاتا ہے ۔ فکری اور روحانی ارتقا کے لیے ضروری ہے کہ آدمی کے اندر مثبت نفسیات موجود ہو۔ بُعد کی حالت مثبت نفسیات میں ایک رُکاوٹ ہے۔ میرا تجربہ یہ ہے کہ مثبت نفسیات میں اگر تھوڑی سی کمی ہو تب بھی آدمی کا فکری اور روحانی ارتقاء رُک جائے گا۔ کامل قسم کی مثبت نفسیات ہی میں اعلیٰ فکری اور روحانی ارتقاء کی پرورش ہوتی ہے ۔ اور ہو سکتی ہے ۔