Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18اکتوبر 2006
خدا کی عظمت کو محسوس کرنے کےلیے ایک سادہ طریقہ دریافت کیا ہے ۔ اور وہ ہے خدا کے ساتھ اپنا تقابل (Comparison)میں روزانہ اِس قسم کا تقابل کرتا رہتاہوں۔ مثلاً میں ایک گھاس کو دیکھتا ہوں تو میں سوچتا ہوں کہ کیا میں یہ گلاس بنا سکتا ہوں ۔ جوا ملتا ہے نہیں۔ اس طرح میںذاتی تقابل سے خدا کی عظمت کو دریافت کرتاہوں۔ میرے سامنے پاکی کاایک گلا س آتاہے تو میںسوچتاہوں کہ کیا میں پانی بنا سکتا ہوں۔ جواب ملتا ہے کہ نہیں۔ کل میں اپنے ایک عزیز کے گھر گیا ۔وہاںصاحب ِ خانہ کی بیٹی کے یہاں ایک بچہ پیدا ہوا ہے۔یہ بچہ اب خود سے چلنے پھرنے کے قابل ہو گیا ہے ۔ چھوٹابچہ ہرآدمی کو بہت خوبصورت معلوم ہوتاہے ۔میں نےدیکھا کہ گھر کا ہر آدمی اُس بچہ میںمشغول ہے۔ ہر مرد اور عورت اس کو دیکھ دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں ، لیکن کسی بھی عورت یا مرد کے اندر خدا کےلیے شکر کا جذبہ میں نے نہیں محسوس کیا ۔ لوگ انعام کو جانتےتھے ، مگر وہ سے بے خبرتھے ۔ میں نےاپنے مزاج کے تحت تقابل کیاکہ کیا میں ایسا بچہ بنا سکتا ہوں ۔جواب ملا کہ نہیں ،اور پھر اچانک میرا یہ حال ہوا کہ بچے کو دیکھا میرےلیے معرفت کے تجربے میں تبدیل ہو گیا۔ لوگ بچےکو دیکھ دیکھ کر ہنس رہے تھے ، اور اس منظر کو دیکھ کرمیری آنکھوںمیںآنسو آگئے ۔ اور میرا دل خدا کی بڑائی کے آگےجھک گیا -اِسی کانام معرفت ہے۔ اور اِسی معرفت کے حصول کا ایک ذریعہ تقابل ہے۔