Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23اپریل 2006
حسب معمول آج اتوار کی ہفتے وار اسپریچول کلاس تھی ۔میں نےدو گھنٹے تک خطاب کیا۔۱۲ ربیع الاول کی نسبت سے یہ خطاب سیرت رسول کے موضوع پر تھا۔ میں نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی پیدائش 1400 سال پہلے ہوئی ۔اس کے مقابلے میں جیفرے چاسر(Geoffrey Chaucer) کی پیدائش اب سے صرف ساڑھے چھ سو سال پہلے ہوئی۔ جیفرچاسر انگلش پوئٹری کاپانئیر سمجھا جاتا تھا۔ مگر حالات قریبی عہد کے باوجود اس کے حالات بہت کم معلوم ہیں ۔اس کے برعکس پیغمبر اسلام بعید العہدتھے۔ مگر آپ کے حالات پوری تفصیل کے ساتھ معلوم ہیں۔
مزید یہ کہ جیفر ے چاسر کی انگریزی کی زبان نہایت قدیم اسلوب میں ہے۔ آج کا انگریزی داں اس کو سمجھ نہیں سکتا کچھ ۔کچھ ایکسپرٹ لوگو ںنے اس کے کلام کا انگریزی میں ترجمہ کیا ہے۔ اس کے پڑھ کر اس کے کلام کو سمجھا جاتا ہے۔ اس طرح کا فرق دوسری شخصتیوںکی نسبت سے بھی موجود ہیں۔ یہ فرق عملی زبان میں ایک کلیو(Clue) کی حیثیت رکھتا ہے ۔جس پر غور کرتے ہوئے آدمی یہ ماننے پر مجبور ہوتا ہے کہ پیغمبر اسلام کی شخصیت عام انسانوں سے مختلف ہوتی ہے۔ وہ شخص ایک انسان نہ تھے بلکہ وہ ایک خدا کے پیغمبر تھے۔